انسان کے جسم کا سب سے خوبصورت حصہ دل ہے
اگر یہی صاف نہ ہو چمکتا چہرہ کسی کام کا نہیں
جب آپ کچھ بھی نہ کر سکیں تو اپنی دعا ؤ ں میں
اضافہ کر دیں کیوں کہ الله کے سوا کوئی آپ کو نہ دے سکتا ہے
جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے
تم سچ بول کر ہار جاؤ
عاقل اپنے کام پر اور جاہل اپنی امیدوں پر بھروسہ کرتا ہے
عاقل کمال چا ہتا ہے ، جاہل مال چاہتا ہے
علم کو بیان کرنے والے تو بہت ہیں
مگر اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں
اپنی سوچوں کو پانی کے قطروں سے
زیادہ شفاف رکھو
کیونکہ جس طرح قطروں سے دریا بنتا ہے
اس طرح سوچوں سے ایمان بنتا ہے
جب حق پر رہتے ہو ئے تمہاری مخالفت حد سے بڑھنے لگے
تو سمجھ لو الله تمہیں کوئی مقام دینے والا ہے
اسے دیکھو جو تمہیں دیکھتا ہو
اس سے محبت کرو جو تم سے محبت کرتا ہو
اس کی سنو جو تمہاری سنتا ہو اپنا ہاتھ اس کے
ہاتھ میں دو جو تھامنے کو تیار ہو
ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیونکہ
انسان پہاڑوں سے نہیں پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے
اخلاق وہ چیز ہے جس کی کوئی قیمت نہیں دینا پڑتی
مگر اس سے ہر چیز خریدی جا سکتی ہے