کامیاب ہونے کے تین اصول ہیں
خود سے وعدہ
محنت زیادہ
اور مظبوط ارادہ
زندگی نے بہت کچھ سکھایا
کتابوں نے بھی رہنمائی کی لیکن
انسانی رویوں نے جو سبق دیا
نہ تو وہ زندگی کے کسی ورق
اور نہ ہی کتاب کے کسی صفحے پر تحریر تھا
گزری ہوئی زندگی کو بھی یاد ان کر
تقدیر میں لکھا جو اس کی فریاد نہ کر
جو ہو گا وہ ہو کر ہی رہے گا
توکل کی فکر میں آج کی ہنسی برباد نہ کر
جیتتے وہ نہیں ، جو کبھی نا کام نہ ہو ئے ہوں
جیتتے وہ ہیں جو کبھی کوشش کرنا نہیں چھوڑ تے
ہجوم کے ساتھ غلط راہ پر چلنے سے بہتر ہے
کہ آپ تنہا راہ ہدایت پر چل پڑیں
محنت اتنی خاموشی سے کرو
تمہاری کامیابی شور مچا دے
وہ خواب جو تمہیں سونے نہیں دیتے
وہی تمہاری حقیقت کا تعین کرتے ہیں
دن کو اس طرح نہ دیکھو کہ تم نے کیا پایا ہے
بلکہ یہ سوچو کہ آج تم نے کیا بویا ہے